اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں صداقت نہ ہے؛ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on February 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ اوکاڑہ میں پولیو کے دو کیس سامنے آمنے میں صداقت نہ ہے دراصل 14 سالہ ایمان فاطمہ جو کہ 21/GD کی رہائشی ہے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اس پولیو وائرس کاجینیاتی لنک لاہور کے پولیو وائرس سے مماثلت رکھتا ہے ایمان فاطمہ کا اپنے والدین کے ہمراہ لاہور میں مسلسل آنے جانے کا ریکارڈ ہے کیونکہ یہ بچی اوکاڑہ میں رہائش پذیر ہے اس لئے یہ کیس اوکاڑہ سے رپورٹ ہوا ہے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان اس کیس پر کام کر رہے ہیں 21/GD کی پوری یونین کونسل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اس طرح سے کیس ریسپونس شروع کر دیا ہے کہ یہ وائرس آگے نہ پھیلے۔ایمان فاطمہ کا کیس 8 دسمبر کو رپورٹ ہوا جبکہ 17 جنوری 2020 کو اس کی انویسٹی گیشن ہوئی ہے۔پاخانہ سیمپل کے نتائج اسلام آباد لیبار ٹری سے آنے کے بعد محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں میڈیکل گراؤنڈ پر اس کیس کا جائزہ لے رہی ہیں کیونکہ انسدا د پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں ایمان فاطمہ دختر وارث علی سکنہ 21/GD نے بچپن میں معمو ل کی انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات اور انسداد پولیو ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہے اس بچی کو دس دفعہ سے زیادہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر 21/GD یونین کونسل سے متعلقہ تمام علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ اور ڈبلیو ایچ او کی ٹیمیں باقاعدہ میڈیکل اور ٹیکنیکل گراؤنڈز پر اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی مہم سو فیصد سے بھی زائد کوریج پر مشتمل ہے۔پولیو وائرس عام طور پر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے لیکن بڑی عمر کے وہ بچے جن میں قوت مدافعت کم ہو ان میں بھی ظاہر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضلع میں دور دراز کے مقامات خصوصاََدریائی علاقوں میں اپنی ڈھاریوں پر رہنے والے لوگوں اور خانہ بدوشوں کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور پورے ضلع میں اگر کوئی گھر خالی پڑا ہوا ہے اور اس کے مکین کہیں اور چلے گئے ہیں اس کے بارے میں بھی پوری معلومات اکھٹی کی گئی ہیں کیونکہ ان گھروں کے بچے اگر کسی دوسرے ضلع میں چلے گئے ہیں تو وہاں بھی ان کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی بی مشطح کے پولیو کا کیس قلعہ عبد اللہ میں رپورٹ ہوا ہے یہ بچی اپنے والدین کے ہمراہ سفر کرتے ہوئے عارضی طور پر اوکاڑہ میں مقیم ہوئی تھی جس کو یہاں پر طبی امداد دی گئی تھی لیکن اس کیس کا اوکاڑہ سے کوئی تعلق نہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题