عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے: بلاول بھٹو زرداری

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ چھ ماہ میں چلی جائے گی، وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے۔ پاورشیئرینگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے، بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کواستعمال کرتی ہیں۔بلاول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ ن لیگ بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ان کے لیڈر غائب ہو گئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ طے ہوا ہو۔ ہم حکومت میں آئے تو پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے، پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes