محکمہ لائیو سٹا ک گھر یلو مرغی پروگرام کے تحت پولٹری یونٹس کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ڈاکٹر غلام مصطفی

Published on February 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)محکمہ لائیو سٹا ک وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے گھر یلو مرغی پروگرام کے تحت پولٹری یونٹس کی رعایتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنا رہا ہے جس کے تحت 26 فروری کو ضلع بھر میں 400 افراد پانچ مرغیوں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹس حاصل کریں گے ۔یہ بات ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی نے پولٹری یونٹس کی تقسیم کے لئے بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کئے جانے والے 400 افراد کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ رانا عبد الرو¿ف ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک تحصیل اوکاڑہ ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک تحصیل دیپالپور ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لائیو سٹاک تحصیل رینالہ خورد اور فارمر موجود تھے ۔اس موقع پر غلام مصطفی کا کہا کہنا تھا کہ مرغیوں کے سیٹ کے حصول کے لئے تحصیل اوکاڑہ میں 360 ،تحصیل دیپالپور میں 489 اور تحصیل رینا لہ خورد میں 151 درخواستیں موصول ہوئیں چونکہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع اوکاڑہ میں 400 پولٹری یونٹس فراہم کر رہا ہے لہذا شفافیت کو منتظر رکھتے ہوئے بذریعہ قرعہ اندازی تحصیل اوکاڑہ میں 150 افراد ،تحصیل دیپالپور میں 150 افراد اور تحصیل رینالہ خورد میں 100 افراد منتخب کر لئے گئے ہیں جو 26 فر وری کو پولٹری یونٹس وصول کریں گے ۔اس موقع پر ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ ڈاکٹر رانا عبد الروف نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ارزاں نرخوں پر پولٹری یونٹس کی فراہمی کی جا رہی ہے اور ہر سیٹ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل ہوگا جس کی رعایتی قیمت صرف 1050 روپے مقرر کی گئی ہے ان کی عمر تقریباََ80 سے 90 دن اور وزن 700 سے 800 گرام ہوگا ۔ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ ڈاکٹر رانا عبد الرو¿ف نے کہا کہ خوش نصیب افراد کے ناموں کی لسٹ متعلقہ ڈپٹی ڈائر یکٹر اور ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ کے دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں اور درخواست گذار کسی بھی شکایات کی صورت میں ان دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes