پاکستان میں کورونا وائرس ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا

Published on February 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

کراچی (یواین پی) ایپی لیپسی فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سیزن ختم ہونے کے قریب ہے، فروری کے آخر یا مارچ میں فلو سیزن ختم ہوجائے گا، جس کے باعث کورونا پاکستان میں دوسرے ممالک کی طرح نہیں پھیلے گا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا وائرس پہنچنے کی خبر پریشان کن ضرور ہے مگر محض پریشان ہونے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ حکومت اور عوام کو مل کر عملی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہوں گے۔امید یہ ہے کہ یہ وائرس بھی فلو وائرس کی طرح فروری کے آخر یا مارچ کے مہینے میں ختم ہوجائے گا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام الناس، مختلف امراض اور مرگی کے مریضوں اور دوسرے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا کہ شہری کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme