آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی

Published on March 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

سڈنی واشنگٹن (یواین پی) آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث امریکہ میں بھی پہلی ہلاکت ہو چکی ہے۔ امریکہ کے بعد آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس سے جانی نقصان کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ کچھ دیر قبل امریکہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی جبکہ تازہ صورت یہ ہے کہ آسٹریلیا میں بھی اس مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل روسی اور امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کا کیس سامنے آیا ہے، جس کی بعد میں سرکاری ذرائع نے تصدیق بھی کر دی تھی۔کورونا وائرس کے شکار مریض کی ہلاکت کا واقعہ ریاست واشنگٹن کے ایک علاقے میں پیش آیا۔ کورونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں وائرس کو قابو کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ امریکہ نے آئندہ ماہ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی آسیان سمٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے دوران آسیان ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ملکوں کی سمٹ کی میزبانی اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرنے والے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy