علی ظفر نے پی ایس ایل کا گانا ریلیز کرکے میلہ لوٹ لیا

Published on March 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

لاہور(یواین پی) گلوکار علی ظفر نے بالآخر انتہائی کم وقت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کا اپنا گانا تیار کرکے ریلیز کردیا۔علی ظفر نے اس وقت پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی مدد سے گانا تیار کرنےکا اعلان کیا تھا جب گزشتہ ماہ 20 فروری کے بعد پی ایس ایل کے آغاز کے بعد علی عظمت کے پی ایس ایل کے آفیشل گانے ’تیار ہو‘ کو مداحوں کی جانب سے بہت اچھا رد عمل نہیں ملا تھا۔پی ایس ایل 5 کے ترانے ‘تیار ہو’ کو شائقین سے بہت اچھے رد عمل کے بجائے ملے جلے ردعمل موصول ہونے کے بعد علی عظمت نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے گزشتہ ترانوں کے گلوکار نے بلاگرز کو خرید کر ‘تیار ہو’ کے خلاف ٹوئٹس کروائیں۔جس کے بعد علی ظفر کی ایک طنزیہ ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ’ اگر کسی کا گانا فلاپ ہو تو بھی اس کا الزام علی ظفر پر لگایا جائے‘،بعد ازاں مداحوں کے اصرار پر انہوں نے پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی دھن بھی جاری کی تھی۔علی ظفر نے گانے کی دھن جاری کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے ڈانس سٹیپس بھیجنے کا کہا تھا، جس کے بعد دنیا بھر سے مداحوں نے ان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں ڈانس اسٹیپس بھجوائے اور بعد ازاں علی عظمت نے بھی ایک انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ بھی علی ظفر کو گانے کے لیے ڈانس سٹیپس بھجوائیں گے۔جسکے بعد علی ظفر نے بھی ایک ٹوئٹ کے ذریعے علی عظمت کو پیغام دیا تھا کہ ویسے تو ان کے پاس بہت سارے ڈانس سٹیپس پہنچ چکے ہیں مگر وہ علی عظمت کے ڈانس سٹیپس کا انتظار کر رہے ہیں اور کوشش کرکے وہ یکم مارچ تک ویڈیو کو ریلیز کردیں گے۔علی ظفر نے 29 فروری کو ٹوئٹ کے ذریعے بھی بتایا کہ بس تھوڑا سا انتظار کریں، ویڈیو تیار ہے اور اب انہوں نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے انتہائی کم وقت میں تیار کیا گیا اپنا گانا ریلیز کردیا۔مداحوں کی جانب سے بھجوائے گئے ڈانس سٹیپس کی مدد سے تیار کیے گئے گانے کی ویڈیو میں مداحوں کے ڈانس اسٹیپس سمیت گلوکار کی جانب سے شوٹ کیے گئے ڈانس سٹیپس کو بھی دکھایا گیا ہے۔گانے کے جاری ہوتے ہوئے مداحوں نے اس کی تعریف کی اور کئی افراد نے لکھا کہ علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن سے قبل علی ظفر نے پی ایس ایل کے ابتدائی سیزن کے لیے ترانے تیار کیے تھے اور ان کے ترانوں کو کافی سراہا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy