جنوبی پنجاب میں نزلہ کی بیماری سوائن فلو نہیں ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب

Published on March 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

\"2\"
ملتان ۔۔۔ سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ نے سرکٹ ہاؤس میں چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں نزلہ کی بیماری سوائن فلو نہیں بلکہ یہ نارمل انفلوانزا ہے جسے میڈیکل کی زبان میں H1N1کہا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ انفلوانزا پوری دنیا میں پھیل رہا ہے اور عام نزلے کی علامات کے علاوہ اس سے پھیپھڑے کا انفیکشن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفلوانزا جسم کے اندر موجود قوت مدافعت سے کنٹرول ہو جاتا ہے۔ ایسے مریضوں کیلئے ضروری ہے کہ انہیں آئسولیشن میں رکھا جائے اور انہیں اینٹی وائرل کیپسول ٹیمی فلوTemi Flue دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ دن گزرنے کے بعد انفلو انزا کا مریض تندرست ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نشتر ہسپتال ملتان میں انفلوانزا کے ٹیسٹ کی تمام سہولیات موجود ہیں اور حکومت نے مزید 15ہزارانٹی وائرل ڈرگ(Anti Viral Drug)کا آرڈر دے دیا ہے، عوام کو اس حوالہ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن پولیو مہم کو مربوط بنیادوں پر جاری رکھنے کی ضرورت ہے جبکہ صوبہ میں ڈینگی کی وباء پر99فیصد قابو پایا جاچکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes