جنوبی افریقہ میں خوفناک بس حادثے میں 25 افراد ہلاک، 62 زخمی

Published on March 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

جوہانسبرگ (یواین پی) جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 25 مسافر ہلاک اور 62زخمی ہوگئے ، ذرائع ابلاغ نے جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ساحلی صوبہ کیپ میں حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا بس میں 80 سے زیادہ افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر ضعیف افراد شامل تھے، تیز رفتاری اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے اس علاقہ میں حادثات کی شرح زیادہ ہے۔روڈ ٹریفک مینجمنٹ کارپوریشن (آر ٹی ایم سی) کے مطابق جنوبی افریقہ میں گزشتہ تین سال کے دوران ٹریفک حادثات میں 14,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy