سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں، یہی جمہوریت ہے: وزیراعظم عمران خان

Published on March 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم اور ن لیگی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پی ایس ڈی پی پر بریفنگ دی۔ انہوں نے منصوبوں اور ان پر اخراجات سے آگاہ کیا۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگی رہنماؤں کی کراچی میں ایم کیو ایم سے ملاقات کا تذکرہ بھی ہوا تو وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی لوگ آپس میں ملتے ہیں، یہی جمہوریت ہے۔ حکومت کو ان ملاقاتوں سے کوئی نقصان نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔ سندھ کے معاملات پر ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتیں رابطے میں ہیں۔اجلاس میں پی ایس ایل پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پی ایس ایل کے مکمل انعقاد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں پی ایس ایل کے دوران اکثر سٹیڈیم خالی ہوتے تھے۔ پاکستان کے کرکٹ سٹیڈیمز میں شائقین کی تعداد قابل تعریف ہے۔ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد سے عالمی دنیا میں مثبت پیغام جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme