سندھ حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں میں 30 مئی تک اضافہ کردیا

Published on March 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

کراچی(یواین پی )سندھ حکومت نے سکولوں کی چھٹیوں میں 30 مئی تک اضافہ کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں تمام تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رکھے جائیں گے۔سندھ کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کردی گئی ہیں۔کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں نویں اور دسویں جماعت کے 16 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات بھی منسوخ کردینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئیٹ کیا کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题