اپوزیشن کا بیانیہ نیب سے بچائو اور مال چھپائوہے ،فردوس عاشق اعوان

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ نیب سے بچائو اور مال چھپائوہے عوام نے دہائی دے کر فسطائی راج سے نجات حاصل کی، ملکی معیشت تباہ جبکہ ذاتی معیشت مضبوط کرنے میں مسلم لیگ ن کا ثانی نہیں ہے۔ہفتے کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ تقسیم ہے ان کا بیانیہ نیب سے بچائو اور مال چھپائو ہے ان کی اپنی جماعت کے لوگ اپنے لیڈر کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے صرف وہ انتخابی نتائج تسلیم کئے جن میں وہ کامیاب ہوئے ہیں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے دہائی دے کر ان جماعتوں کے فسطائی راج سے نجات حاصل کی ہے ملکی معیشت تباہ کرنے جبکہ ذاتی معیشت مضبوط کرنے میںواقعی مسلم لیگ ن کا کوئی ثانی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف سے پوچھا جائے کہ وہ کب واپس آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ کاش جمہوری روایات کی دعویدار اپوزیشن قائد حزب اختلاف کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر کے واپسی کا پوچھتی کہ وہ کب اسمبلی میں حاضر ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme