لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔ متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا ایک مریض منظر عام پر آیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ مریض کچھ دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ایئرپورٹ پر ہی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ اب رپورٹس آنے کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو اس کے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog