وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

نوشہرہ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں، پرویز خٹک نے پابندی کے باوجود نوشہرہ میں جلسہ کرڈالا، وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جلسے جلوسوں پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سمیت دیگر اہم فیصلے کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں عوامی جلسہ کرڈالا، جبکہ گزشتہ روز قومی سلامتی کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے سخت فیصلے کیے گئے تھے۔واضح رہے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی نے اتفاق رائے سے ملک میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحد ٹرانزٹ ٹریڈ، راہدرای سمیت ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کرنے، 23 مارچ کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ منسوخ، ملک بھر کے تعلیمی اداروں ،عدالتیں، شادی ہالز، ہر طرح کے اجتماعات، سینما گھروں کی تین ہفتوں کے لئے بندش، کورونا وائرس کی روک تھام اور موثر حکمت عملی کے لئے اعلی سطحی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،پی ایس ایل کے باقی میچز خالی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ، بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت صرف اسلام آباد ،لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر ہوگی ،باقی ائیر پورٹس بین الاقوامی آمدوفت کے لئے بند ہونگے،کرتار پور راہداری میں پاکستان کی طرف سے جانے والوں پر پابندی ہوگی تاہم بھارت کی طرف سے زائرین آسکیں گے، یہ تمام فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہونگے، صرف بندر گاہیں کھلی رہیں گی ،اس ساری صورتحال میں خوراک کی قلت پیدا ہوسکتی ہے اس کے لئے وزارت تحفظ خوراک سے جامع پلان مانگ لیا گیا ہے ، پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 28 ہے ، متاثرہ تمام مریض متاثرہ ممالک کا دورہ کر کے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy