معروف ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“ بنانے کی تیاریاں شروع

Published on March 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

لاہور(یواین پی)معروف ڈائریکٹر ساجد علی ساجد کی نئی پنجابی فلم ”کالاطوفان“ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔فلم کے نغمات کے لئے معروف گلوکارہ نصیبو لال سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے بینر تلے پنجابی فلم ”کالاطوفان“ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد دینگے فلم کی کاسٹ میں نامورسینئر فنکاروں سمیت نئے چہروں کو بھی چانس دیا جائے گا نیو ٹیلنٹ کو مواقع دینے کیلئے جلد آڈیشنز لئے جائیں گیا آرٹسٹ بننے کے خواہاں المرادپروڈکشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بی اے خرم سے رابطہ کریں آڈیشنز کلیئرکرنے والوں کو ”کالاطوفان“ میں کریکٹرز دیئے جائیں گے فلم کی کہانی و ڈائیلاگ معروف مصنف واجد زبیری نے لکھے ہیں فلم کی کہانی روایتی کہانیوں سے ہٹ کر اور منفرد ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题