پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لئے شجر کاری انتہائی اہم ہے ظفر اقبال

Published on March 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)انچارج ریسکیو 1122 چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لئے شجر کاری انتہائی اہم ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم درخت لگانے کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیںمتحد ہو کر آگے بڑھنا ہے ۔صفائی ستھرائی اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ریسکیو1122 کے آفس کے لان میںکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودا لگا نے کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ صحت و صفائی کی عا دات اپنانے کے لئے لوگوں کو آگا ہی دینے ،زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور ان کی حفاظت اور پورے پنجاب میں شہروں ،قصبات اور دیہاتوں کو خوبصورت بنانے کے لئے باہمی اشتراک سے اقدامات کو یقینی بنا ناہے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اثرات معاشرہ کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes