بیگم نصرت بھٹو کا91واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

Published on March 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

کراچی(یواین پی)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ،سابق خاتون اوّل بیگم نصرت بھٹو کا91واں یوم پیدائش 23مارچ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں اسلام آبادسمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں سالگرہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ء کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل عرصہ سے علالت کی حالت میں رہنے کے بعد 23اکتوبر 2011ء کودبئی میں انتقال کر گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes