پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسزکی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے اینکر کے مطابق اس وقت ملک میں 7ہزار سے زائد مشتبہ افراد ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ انہیں کورونا ہوسکتا ہے اور ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔اصل تعداد ان ٹیسٹس کے نتائج سامنے آنے کے بعد سامنے آسکے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اور آج بھی وفاقی وزیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا کہ ملک میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد کافی زیادہ ہے اور نئے مریض سامنے آسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ 1 ہزار سے زیادہ افراد اس کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں میںمکمل لاک ڈاؤن کر دیاگیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题