راحت فتح علی خان کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کود پڑے

Published on March 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

لاہور: (یواین پی) گلوکار راحت فتح علی خان نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آگاہی مہم میں حصہ ڈالتے ہوئے اپنا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار نے کہا کہ کرونا وائرس وبائی مرض ہے جس نے حملہ کر کے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا، اس کی کوئی ویکسین ہے نہ کوئی علاج ،اس سے بچنے کیلئے احتیاط کریں اور گھر میں رہیں، سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، اللہ کی رحمت سے یہ وبا جلد ٹل جائے گی۔راحت فتح علی خان نے ڈاکٹرز اور نرسوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس جرات مندانہ انداز سے یہ لوگ کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کا علاج کر رہے ہیں ان کا حق بنتا ہے کہ ان کی خدمات کو سراہا جائے۔ ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج گھروں کی چھتوں پرسفید جھنڈے لہرائے جائیں۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes