کورونا وائرس، متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی

Published on March 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک کے متاثرہ افراد کی تعداد 1495 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 12 ہے۔پنجاب میں 557، سندھ میں 469، خیبر پختونخوا میں 188، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 107، اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکومتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری طرف صوبائی دارالحکومت لاہور کے پی کے ایل آئی میں کوروناوائرس کا تصدیق شدید 18 سالہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے، پی کے ایل آئی انتظامیہ کی جانب سے مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، کوروناوائرس کا صحت یاب ہونے والا مریض 23مارچ کو پی کے ایل آئی لایا گیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لاہور میں جناح ہسپتال اور پی کے ایل آئی کی لیبز کو بائیو سیفٹی لیول تھری پر اپ گریڈ کر دیا، اگلے چند روز میں مختلف ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مزید آٹھ لیبز کو بی ایس ایل تھری پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض 557 ہیں، ڈی جی خان میں 207، منڈی بہاوالدین4، ملتان75، ناروال1، لاہور 119، رحیم یار خان 1، گجرات 51، سرگودھا 2، گوجرانوالا 10،اٹک 1،جہلم 19،بہاولنگر1،راولپنڈی 15، میانوالی2، فیصل آباد 9،ننکانہ صاحب 2 اورخوشاب ایک مریض ہے۔ صوبہ میں کورونا وائرس کے 82 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes