لاہور میں ایک اور خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئی

Published on April 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور میں ایک اور خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی خاتون میو سپتال میں زیرِ علاج تھی جس کا تعلق بادامی باغ سے تھا۔ خاتون کو 3روز قبل ہی علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پپنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملک میں وائرس سے متاثرہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 29 جبکہ کل مریضوں کی تعداد 2119 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔: پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 845ہوگئی ہے۔صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 740تھی البتہ اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 845ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنیطینہ سیٹرز سے 416مثبت کیسز رپورٹ سے ہوئے جبکہ لاہور سے 178 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کر 845ہوگئی ہے، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنیطینہ سیٹرز سے 416مثبت کیسز رپورٹ سے ہوئے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے اور ہم حالات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں”،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ”ضلع لاہور میں 178، قصور میں 1، ننکانہ صاحب میں 13، راولپنڈی میں 51، جہلم میں 28، اٹک میں 1، گجرانوالا میں 13، گجرات میں 90، منڈی بہاولدین میں 4، حافظ آباد میں 5، نارووال میں 2، سیالکوٹ میں 1، سرگودھا میں 10، میانوالی میں 3، خوشاب میں 1، ملتان میں 2، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 9، رحیم یارخان میں 3، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 1، لودھراں میں 2، لیہ میں 1 اور ڈیرہ غازی خان میں 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy