کورونا وائرس کے باعث مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 24 گھنٹوں کا کرفیو نافذ

Published on April 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

ریاض: (یواین پی) سعودی عرب کے شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ میں 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کر دیا گیا۔ اطلاق حرم شریف اور مسجد نبوی پر بھی ہو گا۔میڈیا نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرفیو 2 اپریل کو نافذ کیا جائے گا اور آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ اور مدینہ سے نہ کسی کو جانے اور نہ شہروں میں کسی کو آنے کی اجازت ہوگی اور صرف مخصوص حالات میں اس سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔ان دونوں شہروں کے رہائشیوں کو فی الحال صرف گھر کی ضروری اشیا اور طبی سامان کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے اور وہ بھی مقامی وقت کے مطابق صرف صبح 6 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes