لاک ڈاؤن: حکومت نے شہریوں کو بجلی گیس بل تین ماہ بعد جمع کرانے کی سہولت دیدی

Published on April 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر شہریوں کو بجلی اور گیس کے بل تین ماہ بعد بھی جمع کرانے کی سہولت دیدی ہے۔یہ خوشخبری مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے دی اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، 3 ماہ میں ایسے بل ادا کیے جا سکیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تمام فوڈ پراڈکٹس سے تمام ڈیوٹی ختم کر دی گئیں ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ تاجروں کیساتھ بھی مسلسل رابطےمیں ہیں۔ چھوٹے کارخانوں کیلئے 100 ارب رکھے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گرانے کیلئے بھی حکومت نے 70 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 200 ارب روپے کی گندم خریدی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog