ڈیلی ویجرز مستحقین کی امداد کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہےڈی پی او عمر سعید ملک

Published on April 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک نے انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات کی روشنی میں ڈیلی ویجرز مستحقین کی امداد کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے جس میں رضاکارانہ طورپر خطیر رقم جمع کی گئی۔جذبہ خیر سگالی کے تحت اوکاڑہ پولیس کے کنسٹیبل سے لیکر ڈی پی او تک کے تمام رینکس نے رضاکارانہ طور پر14لاکھ 26ہزار سے زائد رقم فنڈ میں جمع کرائی جس سے مرحلہ وار ضلع بھر میں غریبوں اور ناداروں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔پہلے مرحلہ میں اوکاڑہ سٹی میں 02لاکھ سے زائد کا راشن غریب اور مسکین میں تقسیم کیا گیاپولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں پولیس ضلع بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ موجودہ ہنگامی صورت حال میں ان کے راشن کا بھی بندوبست کر رہی ہے جس کا آج عملی نمونہ طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں راشن تقسیم کرکے کیا گیا ہے۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا اس مصیبت کی گھڑی میں آپ کی پولیس آپ کی مدد کے لیے فرنٹ لائن پرکھڑی ہے۔انہو ں نے کہا وہ قومیں آباد رہتی ہیں جو مشکل کے وقت یکا زبان اور یکجہتی کا مظاہر ہ کرتی ہیں انہوں نے کہا اوکاڑہ پولیس اوکاڑہ کی عوام کے ساتھ ہمہ وقت کھڑی ہے اوکاڑہ پولیس نے جس طرح لوگوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی دی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اوکاڑہ پولیس کے افسران وجوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دئے اور دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ جس طرح دن رات کرونا وائرس کے حوالہ سے دفعہ 144کے نفاذ کے لئے پولیس نے اپنی تمام تر صلاحتیں بروے کا رلا کر اپنے فرائض انجا م دئے ہیں میرے لئے قابل فخر ہیں ہمیں کرونا وائرس کے خاتمہ تک حکومت اور ڈاکٹرز کے ہدایات پر کلی طور پر عمل کرنا ہوگا انشاء اللہ یہ مشکل وقت بہت ہی جلد ختم ہو جائے گا، سول سوسائٹی، انجمن تاجران، وکلا اور صحافی برادری نے اوکاڑہ پولیس کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes