امریکہ کورونا کے سامنے بےبس، 8 ہزار سے زائد اموات، 3 لاکھ متاثر

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) خطرناک وائرس نے امریکا کو جکڑ رکھا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد اور 3 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دو ہفتے مزید ہلاکت خیز ہوں گے، معروف مفکر نوم چومسکی نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر ٹرمپ کو سماج سے نفرت کرنے والا مسخرہ قرار دے دیا۔دنیا میں سب سے زیادہ وسائل والا ملک کورونا وائرس کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے، امریکی ریاستوں میں نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک روز میں 630 ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں کی تعداد 35 سو سے بڑھ گئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار تک پہنچ گئی، ریاست کے گورنر نے آنے والے دنوں میں بڑے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔نیو جرسی میں ہلاکتیں 9 سو کے قریب پہنچ گئیں، مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئی، مشی گن مہلک وائرس سے متاثر ہو نے والی تیسری بڑی ریاست ہے، مرنے والے 5 سو زائد ہیں اور 14 ہزار سے زائد مریض ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دو ہفتے مزید ہلاکت خیز ہو ں گے، انہوں نے مزید کہا بدقسمتی سے بہت ساری اموات ہوں گی۔معروف دانشور نوم چومسکی نے بروقت اقدامات نہ کرنے پر صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو سماج سے نفرت کرنے والا مسخرہ قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy