غریبوں اور مستحق افراد کوتاحال امدادی رقم اورراشن نہیں مل سکا

Published on April 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعظم کے کورونا ریلیف پیکج کے اعلان کو 13روز گزر گئے، لیکن تاحال غریبوں اور مستحق افراد کو امدادی رقم اورراشن نہیں پہنچایا جاسکا، احساس پروگرام کا ڈیٹا مرتب نہ ہونے سے مستحق افراد کو رقم نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت غریبوں اور مستحق افراد کو 4 ماہ کیلئے امدادی رقم فی کس 3 ہزار روپے دینے کا دینے کا اعلان کیا تھا،وزیراعظم کے اعلان کو 13روز گزچکے ہیں لیکن تاحال غریبوں میں راشن تقسیم کیا جاسکا اور نہ ہی امدادی رقم دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر تاحال ڈیٹا مرتب نہیں کرسکیں۔جس سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑے لگے ہیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی درخواست پر مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کی رقم میں اضافہ کردیا ہے اور 25 لاکھ غریب و مستحق خاندانوں کیلئے مالی امدادکی رقم 4ہزارروپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔مستحق خاندانوں کی مالی امداد کے لئے وفاقی حکومت او رپنجاب حکومت قدم بہ قدم ہم قدم ہیں۔ وفاقی حکومت کے’’ احسا س پروگرام‘‘ اورپنجاب حکومت کے ’’وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج ‘‘کے اشتراک سے مستحق خاندانوں کو دونوں پروگرام کے تحت مالی امدادکی رقم کی مشترکہ ادائیگی کی جائے گی۔ مستحق افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد یکمشت 12ہزارروپے ادا کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog