احساس پروگرام کے تحت خیبرپختونخواکے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دینے کی منظوری

Published on April 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

پشاور (یواین پی) مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے علاوہ زکوٰة فنڈ سے بھی صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے اسکے علاوہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 22 لاکھ خاندانوں کو 4 مہینوں کے 12 ہزار روپے یکمشت ریلیف پیکج دی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں انہی خاندانوں کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے تین مہینوں کے 6 ہزار روپے یکمشت فراہم کی جائیگی ریلیف پیکج انتہائی شفاف طریقے سے ان لائن دی جائیگی جسکے لئے صوبے میں 3400 پوائنٹس قائم کی جائیگی۔وہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے اجلاس میں وزیر صحت کورکمانڈر، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعلی کو کورونا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طورخم بارڈر کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ طورخم بارڈر 6 سے 9 اپریل تک چار دنوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ ہمارے پھنسے ہوئے افغان بھائی واپس اپنے وطن جاسکیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی نے خصوصی ہدایت کی کہ صوبے میں موجود تبلیغی مہمانوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔تبلیغی بھائیوں کی بروقت سکریننگ اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت صوبے میں ملکی اور غیر ملکی 5300 تبلیغی بھائی موجود ہیں وزیر اعلی نے انکی ہر قسم خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلی نے فرنٹ لائن ورکرز کو تمام حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملہ اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہے اور انکی قربانیوں کی بدولت ہم کورونا کو شکست دیں گے۔مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں پورے صوبے کی مشینری کورونا سے نمٹنے کے لئے حرکت میں ہے۔ اجمل وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جس طرح انہوں نے دیگر آفات کا مقابلہ کیا ہے اسی جذبے کیساتھ کورونا کے خاتمے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme