لاہور میں کورونا وائرس سے کل 34 مریض صحت یاب

Published on April 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں کورونا وائرس سےکل 34 مریض صحت یاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میو اسپتال میں چار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔سروسز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر عثمان بھی کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کچھ دن قبل لاہور کے ڈاکٹر عثمان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر عثمان 14 دن سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس سروسز اسپتال اس حوالے سے کہتے ہیں کہ ڈاکٹر عثمان کے تین ٹیسٹ کیے گئے جو منفی آئے،جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان لاہور میں کورونا سے متاثر ہونے والے پہلے ڈاکٹر ہیں،ڈاکٹر عثمان پی کے ایل آئی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے جس دوران ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔تاہم 14 روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی۔علاوہ ازیں میو اسپتال میں اب تک کورونا کے 17مریضوں،پی کے ایل آئی سے 14 مریضوں جب کہ سروسز اسپتال سے اب تک 3مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مریضوں کی رپورٹس پہلے مثبت آئی تھیں جب کہ بعد میں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy