زیتون کا تیل چربیوں میں تبدیل نہیں ہوتا، امراض قلب اور موٹاپے سے بچنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔طبی ماہرین

Published on March 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

\"4\"
اسلام آباد (یواین پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کا تیل دنیا کی واحد چکنائی یا تیل ہے جو جسم میں جا کر چربیوں میں تبدیل نہیں ہوتا اس لئے یہ امراض قلب اور موٹاپے سے بچنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی طبی تحقیق کے نتائج کے مطابق روغن زیتوں استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ زیتون معدہ وآنتوں کے امراض، جوڑوں اور پٹھوں کے درد، سانس کی بیماریوں، کولیسٹرول کے مسائل ، بلڈ پریشر، گردوں کے امراض ، موٹاپے ، دانتوں کے امراض ، جسمانی طاقت اور فالج سمیت بالوں کے مختلف امراض کیلئے انتہائی مفید ہے اور روغن زیتوں شریانوں کو سخت ہونے اور انجماد خون سے بچاؤ کیلئے بھی انتہائی مفید ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا استعمال کسی بھی صورت میں انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题