کورونا وائرس: خوفزدہ امریکیوں کی تفریح کیلئے ریسلنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

Published on April 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

لاہور: (یواین پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تعداد جہاں تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں پر اس مہلک وباء کے باعث متعدد کھیلوں کے ایونٹ منسوخ ہو گئےہیں، تاہم امریکا میں خوفزدہ امریکیوں کو تفریح کے لیے ریسلنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ریسل مینیا تماشائیوں کے بغیر کرانے کی اجازت دیدی ہے جبکہ دوسرے سپورٹس بھی ممکن بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔دوسری جانب بیلاروس نے اینٹی وائرس اسپورٹس ایونٹس کا ماڈل تیار کر لیا ہے جبکہ ترکمانستان اور تاجکستان میں بھی کھیل جاری ہیں۔یاد رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس وباء کے باعث امریکا بھر میں 13 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ امریکی صدر نے عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ریسلنگ ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والی وباء کے باعث 80 فیصد آبادی خوف میں گھر چکی ہے، اس وائرس کے بعد امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں خود کشی کا رحجان بھی دیکھنے کو ملا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس کے باعث خود کشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جرمنی میں ایک ریاست کے وزیر خزانہ نے کورونا وائرس کے باعث خود کشی کر لی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو خوف کم کرنے کے لیے تمام کھیلوں کو مرحلہ وار شروع کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے، اس ضمن میں ڈونلڈ ٹرمپ مختلف سپورٹس باڈیز سے ملاقات کر کے سپورٹس مقابلے جاری رکھنے کے لیے مکینزم بنانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کا ہر دلعزیز کھیل ریسل مینیا کو کرانے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کا سب سے بڑا شو ریسل مینیا رواں ہفتے کھیلا جائے گا جس میں وبائی امراض کی وجہ سے کوئی تماشائی شرکت نہیں کر سکے گا، اس سے قبل ریسل مینیا ک اکھاڑا فلوریڈا کے ریمنڈ جیمز اسٹیڈیم میں لگایا جا رہا تھا، جہاں تماشائیوں کی کل گنجائش 65 ہزار ہے۔ الس سٹیڈیم کو امریکی فٹبال ٹیم ٹمپا بے بو کینرز کا گھر سمجھا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes