پاکستان میں رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان

Published on April 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

لاہور (یواین پی) رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، پاکستان مین رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ملک میں شعبان کا ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2 ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 24 یا 25 اپریل کو ہوگا۔جبکہ پھر عید الفطر بھی 24 یا 25 مئی کو ہوگی۔ ممکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی اور ان ہی ایام میں عام تعطیلات بھی ہوں گی۔ یوں ہی عیدالاضحیٰ 31 جولائی ، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارکو منائی جائیگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی کئی ماہ قبل ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy