امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں مقیم پاکستانی فیملی کورونا کی شکار

Published on April 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

ہیوسٹن (یواین پی) امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں تیس سال سے زائد مقیم اسی سالہ سابقہ سینئر ایمپلائی پی آئی اے اشتیاق احمد قریشی اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں،اہل خانہ نے دعائے صحت کے لیے اپیل کی ہے ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ نے ایک پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں تیس سال سے مقیم ہمارے والد اورسابقہ سینئر ایمپلائی اشتیاق احمد قریشی، بیٹا عرفان احمد قریشی اور ان کی اہلیہ” کورونا وائرس “ کی وبا کا شکار ہیں اور ہیوسٹن کے اسپتال میں کئی دنوں سے قرنطینہ میں موجود ہیں اشتیاق احمد قریشی اوراہلیہ عرفان احمد قریشی نہایت ہی سیریس حالت میں ہے، اشتیاق احمدقریشی کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ مسز عرفان مسلسل کوما میں اورانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر ہیں ان کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy