پاکستان میں 5496 افراد کورونا سے متاثر، 93 اموات، 1097 صحتیاب ہوگئے

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 5496 ہو چکی ہے۔ اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر 93 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، 44 کی حالت تشویشناک جبکہ 1097 مکمل صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے 65114 افراد کی کورونا ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3233 ٹیسٹ کیے گئے، 7 اموات جبکہ 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد 131، صوبہ پنجاب 2672، صوبہ سندھ 1452، خیبر پختونخوا 744، صوبہ بلوچستان 230، آزاد کشمیر 43 جبکہ گلگت بلتستان میں 244 شہری اس وبا سے متاثر ہیں۔کورونا وائرس سے اسلام آباد میں اب تک ایک، صوبہ پنجاب میں 23، صوبہ سندھ میں 30، خیبر پختونخوا میں 34، صوبہ بلوچستان 2، گلگت بلتستان میں 2 جبکہ کشمیر میں کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ہیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 701 زائرین سینٹرز، 864 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں اور 1002 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔کیمپ جیل لاہور 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں جبکہ ڈی جی خان میں 221، ملتان میں 457 اور فیصل آباد میں 23 زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔رائے ونڈ مرکز میں 462، شیخوپورہ 8، منڈی بہاء الدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 6، جہلم میں 40 تبلیغی ارکان بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy