کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، 6383 شہری متاثر، ہلاکتیں 111 ہوگئیں

Published on April 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس وقت 6383 شہری اس موذٰی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔سرکاری اعدداوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 111 ہو چکی ہے جبکہ 1446 شہری مکمل صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 73439 شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3280 ٹیسٹ کیے گئے، 4 اموات ہوئیں جبکہ 395 نئے کیس سامنے آئے۔صوبہ سندھ میں 1668، صوبہ پنجاب میں 3143، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 240، خیبرپختونخوا میں 912، آزاد کشمیر میں 46 جبکہ گلگت بلتستان میں 234 مریض اس مرض میں مبتلا ہیں۔کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 39، صوبہ پنجاب میں 28، اسلام آباد میں 1، بلوچستان میں 2، خیبر پختونخوا میں 38، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد کشمیر میں کوئی اموات سامنے نہیں آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes