سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ5097مریضوں کا علاج ہوا

Published on April 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی) سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ5097مریضوں کا علاج کیا گیا،65 مریضوں کولیب ٹیسٹ کی سہولیات دی گئیں ، 19مریضوں کو بڑے ہسپتال میںریفر کیا گیا، تفصیل کے مطابق سول ہسپتال عبدالحکیم میں گزشتہ ماہ کے دوران کل5097مریضوں کا علاج کیاگیا جس میں4917مریض آﺅٹ ڈور اور 180مریضوں کوان ڈورمیں طبی سہولیات دی گئیں،215ایمبرجنسی مریض دیکھے گئے،35خواتین مریضوں کی نارمل ڈلیوریاں کی گئیں، 22خواتین کی فیملی پلاننگ کی گئی ۔علاوہ ازیں ہسپتال ہٰذا میں65لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوئے جن میں ٹی بی کے 107مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 5 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت نکلا ،39مریضوں کا الٹراساﺅنڈ کیا گیا،6کو ای سی جی کی سہولت ،68 کے ایکسرے اور70مریضوں کو ڈینٹل فزیشن نے چیک کرکے علاج معالجے کی سہولیات دیں،جبکہ 19مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال اور نشتر ہسپتال ریفر بھی کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes