اکیس میں‌سے بیس مریضوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں‌ ڈی سی ٹھٹھہ

Published on April 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر نے ضلع ٹھٹھہ کے عوام کو مطلع کیا ہے کہ جھمپیر کے رہاٸشی رمضان بروھی جوکہ مورخہ 14۔ اپریل 2020ء کو جناح اسپتال کراچی میں وفات پاگٸے تھے۔ مرحوم 20۔ مارچ 2020ء کو جناح اسپتال میں پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کا علاج کروا رہے تھے۔ 13۔ اپریل 2020ء کو ان کا کورونا ٹیسٹ کا سیمپل بھی لیا گیا تھا، جس کی رپورٹ ان کی وفات کے بعد ملی تھی جبکہ ان کے گھر والوں کو اس ٹیسٹ اور رپورٹ کا علم نہیں تھا پس انہوں نے اپنے مرحوم کو دفنا دیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب یہ اطلاع ضلعی انتظامیہ کو ملی تو فوری ایکشن لیتے ہوٸے گاٶں رمضان بروہی 7/1 کوہستان جھمپیر کو سیل کیا گیا اور ایسے تمام لوگوں کے ٹیسٹ کرواٸے گٸے تھے جو مرحوم کے ساتھ اسپتال میں رہے اور مرحوم کو غسل کروایا اور ایسے لوگ جو ان کے قریب خاندان کے تھے ٹوٹل 21 لوگوں کے ٹیسٹ کٸے گٸے ان میں سے 20 کا رزلٹ موصول ہو چکا ہے اور الحمداللہ سب کے سب منفی ہیں جبکہ ایک کی رپورٹ أنا باقی ہے۔ لیکن محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق گاٶں رمضان بروہی کو کورنٹاٸن میں رکھا جاٸے گ

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme