ملک میں سبزیوں کی قیمتیں 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

Published on April 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

کراچی (یواین پی) کورونا وائرس کی وجہ سے لگ بھگ ایک ماہ سے جاری مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے سبزیوں کی طلب 70 فیصد تک کم ہونے کی وجہ سے منڈی میں قیمتیں بھی 10 سال کی نچلی سطح پر آگئی ہیں۔ کاشتکاروں کا دیوالیہ نکل گیا ہے جبکہ آڑھتیوں کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر کراچی میں اس مندی کا بہت کم فرق پڑا ہے اور سبزی فروش شہریوں کو من مرضی سے لوٹنے اور مال بنانے میں مصروف ہیں۔سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمد کے مطابق ماضی قریب میں سو روپے زائد قیمت فی کلو بکنے والے آلو اور پیاز سبزی منڈی میں اب ایک سو روپے میں پانچ کلو سے بھی کم ریٹ تک مل رہا ہے اور شہر میں اس کے نرخ 40 سے 50 روپے کلو ہیں۔تین ماہ قبل 300 روپے فی کلوگرام سے زائد بکنے والے ٹماٹر اب 10 روپے کلو فروخت ہورہا ہے مگر شہر میں اس کے نرخ 30 سے 40 روپے کلو گرام ہیں۔سبزی منڈی ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر لائی جانے والی ہری سبزیاں 6 روپے سے 15 روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہی ہیں۔سبزی منڈی میں آج سب سے کم ریٹ 6 روپے فی کلوگرام پالک کے ہیں جبکہ شہر کی دکانوں پر پالک 30 سے 40 روپے فی کلوگرام کے حساب سے بیچی جارہی ہے۔ پھول گوبھی شہر میں 50 روپے جبکہ منڈی میں ہول سیل ریٹ 12 روپے فی کلوگرام ہے۔شہریوں کو بینگن 40 سے 50 روپے کلو مل رہا ہے جب کہ منڈی میں ہول سیل ریٹ 10 روپے فی کلو گرام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes