زرتاج گل کی عاصم سلیم باجوہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف، اعتماد کا اظہار

Published on April 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) زرتاج گل کی عاصم سلیم باجوہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف، اعتماد کا اظہار۔ موجودہ جیو اسٹریٹیجک صورت حال کے پیش نظر عاصم سلیم باجوہ کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی وزیراعظم کے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعیناتی کی تعریف کی ہے۔خبر ایجنسی کے پیر کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تقرری کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ملک کی موجودہ جیو اسٹریٹیجک صورت حال کے پیش نظر ان کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سینیٹر شبلی فراز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی نئی ذمہ داریوں کی حیثیت سے وزارت کے امور احسن طور پر سرانجام دیں گے اور اسٹیک ہولڈرز کے دیرینہ ایشوز کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقررکردیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔دونوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایک سچے اور با وقار شخص شبلی فراز کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح باصلاحیت آدمی عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مل کر اپنی اچھی ٹیم بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme