بھارتی اداکاررشی کپور بھی چل بسے

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

 

ممبئی(یواین پی)معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔رشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج تھے، میڈیا کے مطابق67 سالہ رشی کپور کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جنہیں کل رات طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اسپتال میں ان کی حالت سنبھل نہیں سکی جس کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔رشی کپور کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی رندھیر کپور نے کی اور اس دوران رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔گزشتہ برس لیجنڈ اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے رشی کپور کی بیماری سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کا عارضہ لاحق ہے۔کینسر کے علاوہ رشی کپور سانس کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔بالی ووڈ اداکاروں نے رشی کپور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اداکار رشی کپور نے 150 سے زائد بھارتی فلموں میں کام کیا تھا، اُن کی بہترین فلموں میں بوبی، چاندنی، امر اکبر انتھونی اور دیگر شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes