کورونا کے 404 نئے کیسز آنا تشویش ناک ہے ، سید مراد علی شاہ

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

کراچی(یواین پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناکے 404 نئے کیسز سامنے آنا اور8 مریضوں کا انتقال تشویشناک بات ہے جبکہ سندھ میں کورونا کے 208 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ24 گھنٹوں میں مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے ان میں سے 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے، ٹیسٹوں کا 10.8 فیصد بنتا ہے۔سندھ میں اب تک 51790 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل تک 5291 مثبت کیسز تھے جبکہ سندھ میں کورونا کے 5659 کیسز ہوچکے ہیں، یہ کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہے اور اب تک 1169 مریض صحتیاب ہوئے،یہ کل تعداد کا20.5 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث کل اموات 100 ہوگئی ہیں، ہمارے پاس 4426 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 3187 یعنی 72 فیصد مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، جبکہ 762 یعنی 17 فیصد مریض آئیسولیشن مراکز اور 477 یعنی 11 فیصد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 54 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں کورونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں ضلع جنوبی میں 113، ضلع شرقی میں 100 اورضلع وسطی میں 39 ، کورنگی میں 37، ضلع غربی میں 26 اور ملیر میں 17کیسز شامل ہیں ۔ انہوں نے کراچی کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں بشمول ماسک پہننا، بچوں اور عمر رسیدہ افراد سے فاصلہ رکھنا اور غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز شامل ہیں، نہیں تو نتائج بہت خطرناک نکلیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme