بوریوالا ، سینئرصحافی مہر اجمل سیال کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکی مذمت کرتے ہیں ایم اختر سہو

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

بورے والا (یواین پی)نجی ٹی وی بورے والا کے نمائندے اجمل سیال پر تھانہ ماڈل ٹاون کے ایس ایچ او شمعون جوئیہ اور محرر تھانہ صفی اللہ کی کرپشن اور غنڈہ گردی کی خبریں نشر کرنے پر پولیس اہلکاروں نے سر بازار تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک ہی دن میں تین جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے پر کرائم میل کے سینئر صحافیوں کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ایم اختر سہو نے کہا کہ مہر اجمل سیال پر تشدد کرنے والی چھپی کالی بھیڑوں/ پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے . نمائندہ نجی ٹی وی بورے والا کو فوری رہا کیا جائے. ورنہ ہم احتجاج کرنے کا سلسلہ پورے پنجاب میں شروع کریں گے اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایچ او شمعون جوئیہ اور محرر تھانہ صفی اللہ جس نے علاقہ میں رشوت خوری،مار اوردھاڑ کا بازار گرم کر رکھا ہے۔علاقہ میں بچہ بچہ اس کے کالے کارناموں کو جانتا ہے اس کی پراپرٹی اثاثہ جات کا فوری نوٹس لیں فوری لائن حاضر کر کے انکوائری کروائی جائے۔ ان کے خلاف لوٹ مار۔پروفیشنل مس کنڈیکٹ۔ اختیارات کے غلط استعمال اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر مقدمات درج کئے جاہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes