لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم، آج بھی بادل برسنے کا امکان

Published on May 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


لاہور(یواین پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم کو سہانا بنا دیا، آج بھی بیشتر شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔صبح سویرے لاہور میں مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ہوئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادلوں نے رنگ جمایا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرمی عروج پر رہے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题