محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام مساجد میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی

Published on May 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

لاہور (یواین پی ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام مساجد میں اجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کی تمام مساجد میں صرف ملازمین اعتکاف بیٹھیں گے، داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں بھی اعتکاف بیٹھنے والے خواہش مندوں سے درخواستیں وصول نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 44 واں روز ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا ایک ہی دن میں 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 526 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 22 ہزار550 افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1049 ہے۔ 6ہزار 217 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔کمانڈ سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 194 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 156 ، سندھ میں 148، بلوچستان میں 21، گلگت میں 3 افراد دم توڑ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں 485 ، گلگت میں 386 اور کشمیر میں 76 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کسیز کی تعداد 8 ہزار 420، سندھ میں 8ہزار 189 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 499 ، بلوچستان میں 1495 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے۔اسلام آباد میں 458 افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔ دوسری جانب اب تک دنیا بھر میں کرونا کے 3570093 تصدیق شدہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 250203 افراد موت کی نیند سو چکے ہیں۔کرونا کے سبب مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں سرفہرست امریکا (68689 )اموات ہے۔ دوسرے نمبر پر اطالیہ (29079 )اموات، اس کے بعد برطانیہ (28734 )اموات، اس کے بعد ہسپانیہ (25428 اموات)اور اس کے بعد فرانس (25201 اموات)کا نمبر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog