ہارون آباد،میاں بیوی پر اسرار طور پر قتل،پولیس مصروف تفتیش

Published on May 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) ہارون آباد الوقار کالونی کے رہائشی 65 سالہ محمد شریف اور اسکی 50 سالہ بیوی شریفاں بی بی پر اسرار طور پر قتل ، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پولیس کا شک خود کشی کی طرف ہے، مبینہ طور پر الوقار کالونی ہارون آباد کے رہائشی مقتولین شریفاں بی بی کی نعش چارپائی پر پڑی پائی گی جس کے سر میں بارہ بور کا فائر لگا ہوا ہے جبکہ محمد شریف کے سینے پر دائیں جانب فائر لگا ہے اور اسکی نعش فرش پر پڑی پائی گئی ہے اور بندوق بارہ بور قریب پڑی ہوئی ہے۔مقتولین کے بیٹے طارق ظفر کا کہنا ہے کہ وہ صبح ناشتہ کے بعد کریانہ کی دکان پر کام کی غرض سے چلا گیا جب واپس آیا تو دروازہ بند ہونے کی وجہ سے ہمسایہ کے گھر سے چھت پھلانگ کر آیا تو دیکھا کہ والدین کو فائر لگے ہوئے تھے پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog