پختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں 4 بجے بند ہو جائیں گی: تیمور جھگڑا

Published on May 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

پشاور (یواین پی) تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اگلے فیز میں داخل ہوگئے، کورونا ایک مسلسل چیلنج ہے، وائرس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے جینا سیکھنا ہوگا، خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں چار بجے بند ہو جائیں گی۔وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 23 مارچ سے ہمارے لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، مزید جتنا لاک ڈاون جاری رہے اس دوران وائرس نے ختم نہیں ہونا، وائرس کے ساتھ زندگی کے اصول بنا کر جینا سیکھنا ہوگا، ہو سکتا ہے کورونا وائرس کا چیلنج ہمارے ساتھ ایک سے دو سال تک رہے۔تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کورونا کیساتھ پولیو اور ڈینگی سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy