ملک بھر میں کورونا مزید 28 جانیں نگل گیا، 30 ہزار 941 افراد متاثر

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 667 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 442، اسلام آباد میں 679 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 894 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 367 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 ہزار 212 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 667 ہوگئی۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، خیبر پختونخوا میں 245، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 26 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy