وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی، کہتے ہیں ہوم آئسولیشن کے لئے عالمی ادارہ صحت کے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صرف معمولی علامات والے مریضوں کو ہی ہوم آئسولیشن میں رکھا جاسکے گا۔کورونا کے مریض گھروں میں قرنطینہ ہو سکیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ہوم آئسولیشن کی اجازت دے دی۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مریض کو ہیلتھ اتھارٹی کی زیرنگرانی ضروری سہولتوں سے مزین عمارت میں رکھا جائے گا۔ جس عمارت میں مریض کو ہوم آئسولیشن میں رکھا جائے گا، اس بلڈنگ کو روزانہ ڈس انفیکشن کیا جائے گا۔ مریض ہوم آئسولیشن والی بلڈنگ میں سالڈ ویسٹ کو گائیڈ لائن کے مطابق تلف کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy