گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ ریو نیوقدامات جاری رکھے عثمان علی

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ ریو نیوقدامات جاری رکھے عثمان علی
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ ریو نیو اور محکمہ خوراک اقدامات جاری رکھے اور خریداری گندم سنٹروں پر کورونا ایس او پیز کے ساتھ سماجی فاصلے کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہوں اور صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولت کو روزانہ کی بنیاد پر فعال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری سنٹروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے گندم خریداری سنٹروں کے انچارج صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق صاف ستھری اور خشک گندم خریدیں ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 11 مئی 2020 تک کاشتکاروں کو 13 لاکھ66 ہزار595 بوری باردانہ جو کہ کل ہدف کا 81 فیصد ہے جاری کیا جا چکا ہے جبکہ 10 لاکھ 75 ہزار 715 بوری گندم جوکہ کل ہدف کا 64 فیصد ہے خرید کی جا چکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام مراحل میں کسانوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے اور خریداری گندم کے ہدف کے حصول کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔
گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی ہو گی ڈی سی اوکاڑہ
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کو اشیائے ضروریہ ،پھلوں ،سبزیوں کی مقررہ نرخوں پر تواتر سے فراہمی کے لئے پرائس مجسٹر یٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی ثابت کریں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے لئے کسی دباو¿ کو خاطر میں نہ لائیں مارکیٹوں میں نرخ نامے آویزاں کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹر یٹس کی کار کردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog