سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے، انہوں نے تمام خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آ جائے گی، اللہ تعالیٰ انھیں بھی صحت عطا فرمائے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں صحت یابی کیلئے دعا کرنے والے تمام خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو ہسپتال سے سپیکر ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، تاہم وہ ان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ انھیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد بہتر طبی سہولیات اور دیکھ بھال کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سپیکر دوبارہ سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy