آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھہ سجاول کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ

Published on May 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ٹھٹھ سجاول کی طرف سے ٹھٹھہ کے ایک نجی اسکول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین میں صدر آصف قریشی ۔جنرل سیکرٹری آصف آرائیں نائب صدر شہاب رضا ۔جوائنٹ سیکرٹری شعیب جیلانی جوائنٹ سیکرٹری ایاز رضا اور سرور شاہ ، حافظ اقبال میمن ‘ عثمان کھٹی ، ا ظہر شاہ ، شجا عت اللہ خان اور محمّد علی عمرانی نے شرکت کی۔مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بازار, شاپنگ مال اور ٹریفک کھل سکتی ہے تو اسکول کیوں بند ہیں, انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر اسکول بند کررہی ہے, انہوں کہا کہ حکومت اسکول کھولے ہم قانون کے مطابق بچوں کو بٹھائیں گے اور والدین سے زیادہ ان کو اسکول میں محفوظ رکھیں گے۔ اسکولوں کی بندش کی وجہ سے طلباء کا کافی تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ اگر حکومت کے وعدہ کے مطابق یکم جون کو اسکول نا کھولے گئے تو ہم روڈوں پر احتجاج کریں گے اور احتجاج جب تک ختم نہیں ہوگا جب تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔ اسکولوں کی طویل بندش کے باعث، لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ و دیگر عملہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے۔ حکومت سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کے لیئے کسی امدادی پیکج اعلان کرےاور والدین اپنے بچوں کی فیسیں بر وقت جمع کروائیں تاکہ عید سے پہلے اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes