وزیر قانون پنجاب نے سمیع الرحمن کے قتل کا نوٹس لے لیا

Published on May 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے عید کے روز قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں نوجوان کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔یواین پی کے مطابق ڈی پی او قصور سے واقعہ اور ملزم کے خلاف اب تک کی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مظلوم خاندان کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائےمبینہ طور پر حافظ سمیع الرحمن نے ملزم کانسٹیبل معصوم علی کا غیر اخلاقی مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اس نے نوجوان کو عید کی علی الصباح گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ مقتول نوجوان کو انصاف کی فراہمی پر سوشل میڈیا میں بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز بھی کیا گیا اور ’’جسٹس فور سمیع الرحمن‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题